تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن کی تیاریاں تیز،مسودہ تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن نے تیاریاں تیز کردیں۔اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے کام مکمل کر کے مسودہ تیار کر لیا۔اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق لیگل ٹیم نے 3 تحاریک کےمسودے تیار کیے ہیں۔ تحاریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں۔وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے پیش کی جائے گی، یہ فیصلہ اپوزیشن کی قیادت مشاورت سےکرے گی۔