سبی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 28 زخمی، بیشتر کی حالت نازک

سبی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ سبی کے علاقے جیل روڈ پر ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جیل روڈ پر حبیب چوک پر ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
محکمہ صحت کے حکام نے دھماکے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ اور سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔