میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں۔۔ ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران کیا گفتگو ہوئی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)“میری بڑی خواہش تھی کہ میری آپ سے ملاقات ہو“یہ الفاظ مشہور اداکارہ ریما خان نے اس وقت ادا کیے جب پچھلے دنوں ان کی ملاقات پہلی بار مولانا طارق جمیل سے ہوئی۔ اس وقت انسٹاگرام پر چند منٹوں کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان کو کسی تقریب کے موقع پر مولانا طارق جمیل کے گھر میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ان سے بات کرتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Moin Zubair (@moin_zubair12)


ریما کی بات کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے شفیق لہجے میں جواب دیا کہ ریما کی خواہش ان کے گھر آکر قبول ہوئی ہے جس پر ریما ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ “یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر آکر آپ سے ملی ہوں“
گفتگو کے دوران مولانا صاحب ریما سے کھانا نکالنے کے لئے بھی کہتے ہیں جس پر ریما کہتی ہیں کہ “میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں آپ بسم اللہ کریں“

ریما نے اس ملاقات میں مولانا صاحب سے درس اور اسلامی تعلیمات دینے کے لئے وقت نکالنے کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنی حلیم طبعیت اور منکسرالمزاجی کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ اس سے پہلے بھارت کے مشہور فلم اسٹار عامر خان اور مرحوم پاکستانی نعت خواں جنید جمشید بھی مولانا طارق جمیل سے گفتگو کرتے رہتے تھے اور دینی معلومات حاصل کرتے تھے۔