آصف علی زرداری کے خلاف بیانات دینے پر وزیر اعظم کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی مبینہ خلاف ورزی پر تحریری درخواست جمع کرادی گئی .

پیپلز پارٹی کےرکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے بھائی مسعود خان مندوخیل نے وزیراعظم کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے .

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے آصف زرداری اور بلاول کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان دیا، وزیر اعظم کا بیان پیکا کے سیکشن 11 کے زمرے میں آتا ہے . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بیان موجودہ حکومت کے پیکا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے پر از خود نوٹس لیں .

. .

متعلقہ خبریں