سپیکر کے پاس کسی کا ووٹ مسترد کرنے کا حق نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  پاکستان پیپلزپارٹی نے سپیکر کے ووٹ مسترد کرنےسے متعلق کہا کہ سپیکر کے پاس کسی کا ووٹ مسترد کرنے کا حق نہیں ہے .

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ، پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لے جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ نے ملک کا سیاسی نقشہ بدل دیا،اس وقت اپوزیشن کا سپر اوور چل رہا ہے،عمران خان اقتدار کوبچانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے،ملک کو آئینی اور سیاسی بحران کی طرف نہ لے جایا جائے .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  شیری رحمان نے کہا کہ ملک کو میدان جنگ بنانے سے انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا،متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ ہم متحد ہیں .

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ سپیکر کے پاس کسی کا ووٹ مسترد کرنے کا حق نہیں ہے،سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پارٹی سے بالاتر ہوتاہے، اگر سپیکر طرفداری کر رہے ہیں  تو انہیں اجلاس کی صدارت کا حق نہیں،سپیکر نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کیسے جیتتے ہیں؟ ، اسد قیصر واضح انداز میں جانبداری دکھا رہے ہیں،آئین کہتا ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر سب کو ایک جیسے دیکھنا ہے، انہیں ایوان کا اسپیکر بننا ہے، پی ٹی آئی کا نہیں .

نوید قمر نے کہا کہ ووٹنگ کا معاملہ سیکرٹری قومی اسمبلی دیکھے گا،سپیکر کے پاس کسی کا ووٹ مسترد کرنے کا حق نہیں ہے .

پریس کانفرنس میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے عمران خان سے کہیں کہ وہ فارن فنڈنگ کا حساب دیں،الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے،حکمران سیاسی جنگ ہار کر ملک کو کسی اور طرف لے جانے کی کوشش کررہےہیں،وزیراعظم لوگوں کو گولی مارنے اور وزیر خود کش حملہ کرنے کو تیار ہے .

. .

متعلقہ خبریں