ڈرامہ یہ زندگی ہے سے شہرت پانے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر آج کل کیا کر رہی ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامہ سیریل یہ زندگی ہے ایک ایسا ڈرامہ تھا جس کے آنے کا انتظار پاکستان بھر میں ہوتا تھا کہ کب ڈرامہ شروع ہوگا اور گھروں میں ہنسی گونجے گی۔ اس ڈرامے کو اس قدر شہرت ملی کہ پہلی قسط سے ہی لاکھوں پاکستانیوں نے ڈرامہ دیکھنا شروع کردیا تھا ہر گھر میں ٹی وی اسکرینوں پر اتوار کے روز یہ زندگی ہے دیکھا جاتا تھا۔ اس ڈرامے کا ہر کردار اتنا سلجھا ہوا اور زبردست اداکاری کرتا تھا کہ کہیں سے یہ لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ ہے بلکہ اصل زندگی کی حقیقت ہی معلوم ہوتی تھی۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اس ڈرامے کی دھوم بھارت میں بھی تھی۔ اسی ڈرامے کی وجہ سے اداکارہ سلمیٰ ظفر کو ایک نئی شہرت ملی۔
ان کے حقیقی انداز نے لوگوں کو خؤد سے اتنا مانوس کرلیا کہ ان کے بغیر کوئی قسط نہ دیکھی۔سلمیٰ ظفر:سلمیٰ ظفر نے یوں تو 1980 سے پاکستانی سٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کے کئی کردار عمر شریف کے ساتھ بھی دکھائی دیے۔ دونوں کی نوک جھوک کے شوز بھی لوگوں کے خوب پسند کیے۔ اکثر سلمیٰ ظفر کا کردار عمر شریف کی بیگم کے روپ میں ہوتا تھا جس کی وجہ سے ان کی جوڑی خوب بے مثال تھی۔ سلمیٰ نے اپنے کیرئیر میں ویسے تو کئی ڈرامے اور ٹیلی فلمز کیں لیکن ان کا ایک ڈرامہ یہ زندگی ہے بہت مشہور ہوا جس میں یہ اداکارہ جویریہ اور سعود کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر سال کئی ڈراموں میں اداکاری کی لیکن وہ اتنے مشہور نہ ہوسکے۔ انہوں نے اب تک کا اپنا سب سے آخری ڈرامہ 2021 میں جنت چھوڑ دی ہے اور پاپوش نگر کی نیلم کیا جس کو زیادہ پزیرائی نہ ملی۔ اس کے بعد سے سلمیٰ ٹی وی اسکرین سے غائب نظر آرہی ہیں۔
کونسا کاروبار کر رہی ہیں؟ٹی وی پر شوز نہ ملنے اور وقت پر معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ہر آرٹسٹ پریشان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اداکارہ سلمیٰ ظفر ٹی وی شوز میں کام کرتے ہوئے تو دکھائی نہیں دے رہیں ہیں البتہ انہوں نے اپنا آن لائن جیولری اور کپڑوں کا بزنس شروع کردیا ہے۔ سلمیٰ پہلے بھی یہ کام کر رہی تھیں لیکن اب مستقل طور پر وہ یہ کام کر رہی ہیں جس کے متعلق وہ فیس بک پر ویڈیوز بھی ڈالتی رہتی ہیں۔مقبولیت:سلمیٰ کی مقبولیت آج بھی مداحوں میں کم نہ ہوئی۔ ان کے فینز ان کے تمام فیس بک ویڈیوز اور فیس بک لائیوو دیکھتے ہیں۔ ان سے میک اپ کی ٹپس بھی لیتے ہیں اور ان کے آن لائن بزنس سے خریداری بھی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ سلمیٰ کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہی پرانے محبت بھرے انداز میں، شرارتی کردار میں۔