تحریک عدم اعتماد ،دوست ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے تیار ہیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد دوست ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پاکستان میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، 3روز قبل چین کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے چودھری برادران سے ملاقات بھی کی تھی
نجی ٹی وی کے مطابق او آئی سی اجلاس کے دوران دوست ممالک اہم ملاقاتیں کریں گے اور2دوست ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔