کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے . بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں پاکستان کی سب سے طویل بیٹنگ شعیب ملک نے کی تھی .
شعیب ملک نے 2006ء میں سری لنکا کیخلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی . اس سے قبل کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا بھی نیا ریکارڈ بنایا .
دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے . اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک ڈٹی رہی تھی .
بھارتی جوڑی نے یہ کارنامہ 2011ء میں جنوبی افریقا کیخلاف انجام دیا تھا .