عمران خان اور فوج کے تعلقات خراب ۔۔چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پول کھول دی، مزید تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان تعلقات خراب ہوچکے ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ان کے تعلقات کی خرابی کی وجوہات نواز شریف سے ملتی جلتی ہیں، پارٹی ابھی اوور نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارا دین بھی احسان فراموشی کی مخالفت کرتا ہے، جتنا خیال انہوں نے کیا ہے تو انہیں خود بھی سیکھنے کی ضرورت تھی، مشرف نے ہمارے اوپر احسان کیا تھا تو ہم نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، اب بھی ان کے ساتھ رابطہ ہے۔ نواز شریف اور عمران خان کی خرابی کی وجوہات آپس میں ملتی ہیں، یہ ایک بہت ہی ڈسپلن والا ادارہ ہے، سیاستدانوں کو یہ اصول بنالینا چاہیے کہ اس ادارے میں مداخلت نہیں کرنی اور یہ ادارہ مداخلت کو بھی قبول بھی نہیں کرتا، جس طرح ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تاخیر ہوئی ہے اس کا سارے جہان کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بہت کچھ سیکھا ہے ، کیانی نے ایک سال کی توسیع مانگی تو انہوں نے کہا کہ ہم دو سال کی توسیع دیں گے اور پھر تین سال کیلئے توسیع کی گئی، زرداری نے حکومت کے مشکل وقت میں بھی اداروں کے ساتھ معاملہ ٹھیک رکھا تھا۔کیا عمران خان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تھا؟ اس سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو پہلے اپنا ہاؤس اِن آرڈر کرنا چاہیے، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ آخری وقت تک کوشش کرتے رہتے ہیں تو پھر اب بھی کوشش کریں کیونکہ پارٹی ان کی ہے اور نقصان بھی ان کا ہی ہوگا باقی کسی کا نقصان نہیں ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلقات میں خرابی کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ یہ سب باتیں چھ ماہ پرانی کر رہے ہیں،خراب چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے چھ ماہ بہت ٹائم ہے، وہ نہیں سمجھتے کہ ابھی پارٹی اوور ہوچکی ہے۔