اداکارہ شمع اور جیمنز میلینر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر اور جیمنز میلینر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شادی کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شمع سکندر اور ان کے شوہر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مکمل اور اس کے ساتھ اداکارہ نے انگوٹھی اور دل کا نشان بھی بنایا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی شادی کی دوسری تقریبات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جن میں ان کے سنگیت کی تصاویر شامل تھیں۔ان تصاویر کو اپلوڈ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ایک ایسی خوبصورت رات جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی، اس میں بہت زیادہ پیار اور نیک خواہشات شامل تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے اداکارہ نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اور جیمز پچھلے دو سال سے شادی کرنا چاہ رہے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے ہمیں شادی آ گے کرنی پڑی۔
اداکارہ نے کہا کہ لیکن اب میں اور جیمز عیسائی مذہب کے مطابق شادی کرنا چاہتے ہیں۔شمع سکندر اور جیمز میلینر 2015ء سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور انہوں نے 2020ء میں شادی کا فیصلہ کیا تھا جو کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی 14 مارچ کو جیمس میلینر کے ساتھ عیسائی مذہب کے رسم ورواج کے مطابق بھارت کے شہر گووہ میں ہوئی تھی ۔