حکومت بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل لگ رہا ہے، خالد مقبول
کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تو بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل لگ رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بچنا مشکل لگ رہا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو پھر کیسے بچ پائیں گے، اگر مشیر صحیح ہوئے تو ایسا فیصلہ ہوسکتا ہے جس سے جمہوریت اور پاکستان بچ سکے، پی ٹی آئی حکومت تو بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل لگ رہا ہے۔
پہلے کی طرح اس بار حکومت کی پشت پناہی اور مدد نہ ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں خالد مقبول نے کہا کہ اگر انہیں خود ہی تیرنے دیا جاتا تو سیکھ بھی لیتے، پی ٹی آئی مسائل سے سیاسی انداز میں نمٹنے کی صلاحیت پیدا نہیں کرسکی۔