تحریک عدم اعتماد، حزب اختلاف نے جلد ووٹنگ کیلئے درخواست دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حزب اختلاف نے عدم اعتماد پر جلد ووٹنگ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر جلد ووٹنگ کرائی جائے اور تحریک عدم اعتماد کو پہلے روز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔
ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ آئینی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط میں تفویص اختیارات کے تحت اجلاس طلب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی کارروائی عمل میں لائیں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی منشا کے مطابق اسمبلی کی کارروائی چلانے کا بیان بے بنیاد ہے۔