ایشیا کپ 2022 کب سے کب تک کھیلا جائے گا، تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی کے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایشیا کپ 2022 اگست ستمبر میں سری لنکا میں ہوگا۔
ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے لیے میچز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


ایشیا کپ 2022 کے لیے کوالیفائرمیچز 20 اگست 2022 سے کھیلے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے جے شاہ بطور صدر 2024 تک کام جاری رکھیں گے۔


ایشین کرکٹ کونسل نے اجلاس میں قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت کو ایسوسی ایٹ سے اے سی سی فل ممبر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔