اجوائن کے استعمال سے وزن میں کمی جان لیں تاکہ آپ بھی ہو جائیں فِٹ اور اسمارٹ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اجوائن کو ہمارے روز مرہ کےبے شمار کاموں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہین یہ وزن کم کرنے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ وزن کم کرنے کے لئے اجوائن کا مختلف طریقوں سے استعمال:ایک پین میں ایک لیٹر پانی لیں، اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ڈال کر اُبالیں، اب اس پانی کو چھان کر ٹھنڈا کر لیں اور بوتل میں ڈال کر پورا دن اس پانی کو وقفے وقفے سے پی لیں تیزی سے وزن کم ہوگا۔ اجوائن کے پانی میں شہد کا اضافہ کرنے سے اس کی
افادیت مزید بڑھ جاتی ہے، شہد بھی وزن کم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے اور جب اجوائن کے پانی میں شہد ڈال کر پیا جائے تو یہ اور تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے۔صرف اجوائن کو براہِ راست استعمال کرنے سے بھی بھرپور فائدہ ہوتا ہے، اگر آپ ایک چمچ اجوائن روز صبح نہار منہ کھا لیں اور اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں تو اس سے بھی وزن تیزی سے گھٹے گا۔ اگر اجوائن، کلونجی اور زیرے کو ملا کر پیس لیا جائے اور اس پاؤڈر کا استعمال کیا جائے تو وزن با آسانی کم ہوگا اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ مکس پاؤڈر کو ایک گلاس پانی میں گھول کر کھانے کے درمیان استعمال کریں، یہ نہ صرف آپ کا تروتازہ رکھے گا بلکہ وزن بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔