اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مار چ کو طلب کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مار چ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے ۔