مجھے بھی خریدنے کیلئے 16 کروڑ کی آفر کی گئی ، پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے نے بڑا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم این اے نے دعویٰ کیا کہ انہیں خریدنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 16 کروڑ روپے کی آفر کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نصرت واحد نے دعویٰ کیا کہ انہیں خریدنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا، انہیں 16 کروڑ روپے اور آئندہ انتخابا ت میں خصوصی نشست کی پیشکش کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نصرت واحد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی ۔