پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین رزاق بھٹو کا شیخ رشید کو جواب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین رزاق بھٹو نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز کے مہمان وزیر داخلہ دھمکیاں دینا بند کریں۔مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، وزیرداخلہ صاحب حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی۔
اُنہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپوزیشن کی آئندہ نسلوں کے بجائے اپنی فکر کریں، ہم عہدساز ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کے ورثا ہیں، او آئی سی کے قیام کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔
مہرین رزاق بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مسلم امہ کو ایک نقطے پر متحد کرنے کا اعزاز ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، پی پی قائدین نے ملک، جمہوریت اور آئین کی سر بلندی کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔