سيہون: کوچ اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

جامشورو (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سيہون میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے . سیہون پولیس کے مطابق مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان حادثہ سيہون شریف کے علاقے سن کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا ہے .


سیہون پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں .
سیہون پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا ہے . حادثے میں بس ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، زخمی ڈرائیور اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں