رمضان نشریات میں ان باتوں کا خاص خیال رکھا جائے ، وزیر مذہبی امور نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو 6 رہنما اصول ارسال کر دیے
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ رمضان نشریات سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایت پر وزیر مزہبی امور نے وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں 6 رہنما اصول بتائے گئے ۔ پہلا یہ کہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔
رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور @NoorulhaqPir نے @PresOfPakistan اور @PakPMO کو رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے:
1۔ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
1/3 pic.twitter.com/yQMnBIBv1c— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
دوسرا یہ کہ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کی جائے ۔ تیسرا ، مضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں۔چوتھا ، میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہو۔ ، پانچواں مقدس شخصیات، مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے۔
2۔ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔
3۔ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں۔
4۔ میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہو۔
5۔ مقدس شخصیات/مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے
2/3۔— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
چھٹے رہنما اصول میں کہا گیا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے ، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے اور وزارتِ اطلاعات، پیمرا ، ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔