عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، الوداعی بیان میں آبدیدہ ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹینس کی عالمی نمبرایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایش بارٹی نے 25 برس کی عمر میں انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے ٹینس کو حیران کر دیا۔ ایش بارٹی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا اور اور کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔
ٹینس کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کےلیے تیار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت یہ ایک درست فیصلہ ہے ، ان کے خیال میں صحیح اور غلط فیصلے ہوتے رہتے ہیں ، یہ درست فیصلہ ہے ۔
ٹینس کھلاڑی نے ٹینس ورلڈ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔ ایشلے بارٹی نے 2022 میں آسٹریلیا اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا، یہی نہیں بلکہ آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے فرنچ اوپن ، آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپین شپ ٹائٹل جیتے، انہوں نے یو ایس اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔