’ سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی‘آرمی چیف کاواضح اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں، شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی،عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا . ا ن کاکہناتھاکہ میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے .

"ڈان نیوز "کے مطابق وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام کے موقع پر میڈیا اورسندھ، بلوچستان اور فاٹا کے نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے .

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہناتھاکہ فوج کا حصہ بنیں،آنیوالے دنوں میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اگلا آرمی چیف فاٹا اور بلوچستان سے بھی ہو،بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، صوبے کی خوشحالی اور قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،ریکوڈک جیسا منصوبہ بہت بڑی تعداد میں نوکریاں لے کر آرہاہے، اپنی زندگیاں پہاڑوں میں ضائع کرنے کی بجائے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سر حد پار بیٹھے دشمنوں سے جلد نمٹ لیں گے . جنرل باجوہ کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب نمائندے ہی فیصلہ کریں کہ اس ملک کے لیے کیا بہتر ہے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے .

فوج مداخلت کرے تو بھی نہ کرے تو بھی برا بھلا سننے کو ملتا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کی طرف نہ دیکھیں،جو چیزیں آرہی ہیں، وہ حوصلہ افزاءنہیں، یہ بڑی تباہی ہے،ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ آپ آرمی چیف اور پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگائیں بلکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں، سندھ اور بلوچستان کے لوگ انہیں ووٹ دیں جو ترقی چاہتے ہیں، بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کس طرح حل ہوں گے؟ دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، امریکہ اور بھارت شکست نہیں دے سکے، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں . میڈیا کے لوگوں کے استفسار پر ان کاکہناتھاکہ گھبرائیں نہیں، کچھ ایسا نہیں ہوگا جس سے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں ، اپنا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 برس کی عمر میں والد کاانتقال ہوا ,پرائیویٹ میٹرک کیا، داخلہ بھی سپورٹس کی سیٹ پر ملا لیکن آج فیلڈ مارشل کے طورپر آپ کے سامنے ہوں، محنت کو اپنا شعار بنائیں اور آگے بڑھیں .

. .

متعلقہ خبریں