اہلیہ بھی ’خدا اور محبت‘ میں فیروز خان کی اداکاری سے متاثر

(قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے بھی جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ میں شوہر فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز کی اداکاری سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں . شادی کی سالگرہ پر فیروز خان کا اہلیہ کیلئے پیغام سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں فیروز خان اور اقراء عزیز فرہاد اور ماہی کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں .

اہلیہ بھی ’خدا اور محبت‘ میں فیروز خان کی اداکاری سے متاثر علیزے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ڈرامے میں اقراء عزیز اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی تعریف کی . انہوں نے ڈرامے کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعتاً وضاحت سے باہر ہے . ‘ فیروز خان کی اہلیہ علیحدگی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ متعدد مرتبہ فیروز اور علیزے کی علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرچکی ہیں . فیروز خان کی مبہم پوسٹ پر مداح تشویش میں مبتلا خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے . . .

متعلقہ خبریں