صبا قمر بھی عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر بھی وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔صبا قمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں، یہ پاکستان کی بات ہے۔
This is not about one person, this is about Pakistan. May Allah (SWT) bless our Prime Minister Imran Khan with success. Ameen @ImranKhanPTI #IamImranKhan
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) March 27, 2022
اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے وزیراعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اپنے ایک پیغام میں عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی تھی۔رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔