وزیراعظم عمران خان کو خط لہرانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر لطیفوں کا طوفان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں کھڑے ہو کر جلسہ عام میں ایک کاغذ لہرایا اور کہا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی،

میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا اور پھر یہ کاغذ دوبارہ اپنی جیب میں رکھ لیا لیکن ان کی طرف سے یہ خط لہرائے جانے پر سوشل میڈیا پر لطیفوں کا طوفان آگیا .
فرحان ظہیر خواجہ نے مسٹر بین کا مختصر کلپ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " اُس خط کے پیچھے چھپا راز" .

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بین خط تیار کرتے ہیں اور کمرے سے باہر نکلنے کے بعد وہی خط دوبارہ اپنے ہی کمرے کے اندر پھینک دیتے ہیں .


جاوید ٹمن نے ایک خط شیئر کیا جس میں محبوب اپنی محبوبہ کیساتھ پیار کا اظہار کررہاہے .


ایک اورصارف جعفر حسین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ "ہم سب خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتے ہیں. گذارش احوال یہ ہے کہ آپکی خلافت کے خلاف ہم عالمی سازش شروع کر رہے ہیں. لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے.والسلام

بہت سی عالمی طاقتیں" .


ایک صاحب نے سادہ بورڈ پر سفید لفافہ چپکایا اور لکھا کہ " عمران خان کا سرپرائز"


عابد گوپانگ نے بھی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے تصویر شیئرکی اور خط کے اندر سے لکھا واضح دکھ رہاتھاکہ " خدا کے لیے مجھے مت نکالو" .


اے ایس کے خان نے لکھا کہ " گھر جانے کا وقت ہوا ہے" .

. .

متعلقہ خبریں