ایشٹن اگر کورونا کا شکار، سیریز سے باہر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا نے ایشٹن اگر کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوجانے کی تصدیق کردی۔آسٹریلوی کھلاڑی ایشٹن اگر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے۔
اس سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔