اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے، معاہدے پر متحدہ اپوزیشن کی تمام قیادت نے دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کے متن کے مطابق سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں شہری اور دیہی کوٹے پر مکمل عملدرآمد ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت فوری صوبائی فنانس کمیشن کا اعلان کرے گی۔متن کے مطابق سندھ شہری کے غلط جاری کئے گئے ڈومیسائل منسوخ کئے جائیں گے، مقامی سطح پر پولیس افسران اوراہلکاروں کی تقرریاں اور تعیناتیاں کی جائیں گی۔
اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ شہری علاقوں میں بلدیاتی اورانتظامی افسران کی تعیناتیوں میں ایم کیو ایم سے مشاورت ہوگی۔معاہدے کے متن کے مطابق سندھ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پیپلز پارٹی ایم کیو ایم مشاورت کریں گے، بلدیاتی نظام اور نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے دونوں جماعتیں قانون سازی میں شامل ہوں گی۔