سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300 روپے بڑھ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو کر 94 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر سات ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔