رمضان 30دن کا ہوگا اورعید الفطر دومئی کو ہوگی،سعودی ماہر فلکیات

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر اور موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن 2 مئی بروز پیر کو ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا . میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے مزید کہا کہ 29 رمضان المبارک بہ روز ہفتہ 30 اپریل کی مناسبت سے چاند 06:31 پر غروب ہوگا جب کہ سورج 6:46 پر غروب ہوگا .

یعنی چاند کا غروب سورج سے 15 منٹ پہلے ہو جائے گا

اور اس وقت افق پر کوئی ہلال نہیں ہوگا . مکہ المکرمہ اور سعودی عرب کے تمام آسمانوں حتی کہ افریقہ کے افق پر بھی کوئی چاند نظر نہیں آئے گا . اس کے بعد اسی دن رات 11:31 پر چاند اور سورج کے درمیان ملاپ ہوگا . اس کے بعد شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی . انہوں نے کہ اتوار کو رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور 2 مئی بہ سوموار کے روز فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں