ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد فیڈ رل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر ) نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ایف بی آ ر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس واپس لے لیاگیا ہے ، 2017 میں 1800 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 50 فیصد اور 1800 سی سی سے 2500 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر 75 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

دوسر ی جانب مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق ایف بی آر نے آن لائن خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق آن لائن مارکیٹ کے ذریعے غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے اس کی منظوری فنانس ایکٹ میں دی گئی تھی اس کا اطلاق یکم ستمبر 2021 سے ہو گا۔