کرکٹر احمد شہزاد کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہرطر ف سے مبارکبادیں
لاہور(قدرت روزنامہ)احمد شہزاد کی ففٹی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کشمیر پریمئیر لیگ کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ کے اوپنرز 125رنز کی شراکت قائم کرنےمیں کامیاب ہوگئے جبکہ احمدشہزاد کی ففٹی کیساتھ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ۔
فٹنس مسائل کے بعد کرکٹ میں واپس آنیوالے احمد شہزاد 4چھکوںاور سات چوکوں سے مزید 69 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر محمد طلحہ کو کیچ دے بیٹھے انہوں نے اس دوران 42گیندوں کا سامنا کیا، دانش عزیز صرف دو رنز بنا کر عماد بٹ کی تیسری وکٹ بن گئے ، انہوں نے وکٹ کیپر محمد اخلاق کو کیچ دیا۔