سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکام وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی مزید ایک کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق نئی کھیپ میں سائنوفارم کی 5 لاکھ 28 ہزار ڈوز پاکستان لائی گئی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائنوفام ڈوز گزشتہ رات کو اسلام آباد لائی گئی تھیں۔
حکام کے مطابق پاکستان نے سائنوفارم ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے، مجموعی طور پر کل تک 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔
حکام کے مطابق سائنو ویکسین کی دو کھیپ پاکستان پہنچ چکی جبکہ مزید ایک کھیپ آنا باقی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 6 لاکھ 80 ہزار ڈوز پر مشتمل تیسری کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی۔
حکام کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔