اللہ گھرجانے کاشوق ہے چل کرنہیں جاسکتا،تیرکرجائوں گا ملائشیا سے تیرکرمکہ جانے والے نوجوان کے ساتھ کیاہوا؟
(قدرت روزنامہ)جس کواللہ تعالیٰ کاگھردیکھنانصیب ہوجائے اس کودنیامیں خوش قسمت سمجھاجاتاہے اوراس موقع کوپانے کے لیے لوگ زندگی بھرکوشش کرتے ہیں محنت کرتے ہیں تاکہ حج یاعمرے کی سعادت ہی نصیب ہوجائے اوروہ اللہ کے حضور پیش ہوجائیں ۔ہرسال دنیابھرسے لاکھوں لوگ اللہ کاگھر دیکھنے جاتے ہیں ۔مختلف ادوارمیں مختلف مواقعوں پرلوگوں نے مختلف سفری طریقے اختیارکیے کوئی پیدل گیاتوکوئی گیاگھوڑوں پرتوکسی نے سمندری جہاز کاسہارالیااورکسی نے ہوائی جہاز کا۔لیکن ملائیشیاکے
28سالہ نوجوان نے مکہ جانے کے لیے ایساقدم اٹھادیاکہ جان کرسب حیران رہ گئے ۔البتہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکاجب اس نے سمندرمیں چھلانگ لگائی تومقامی لوگوں نے فورپولیس کواطلاع دی کچھ دورتیرکرجانے کے بعد یہ پکڑا گیاپولیس نے پوچھاایساکیوں کیاجس پراس نے کہامجھے اللہ کے گھرجانے کاشوق ہے مجھے نہ روکومجھے جانے دو میرے پاس جانے کاکوئی ذریعہ نہیں ہے۔