عامر لیاقت مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں: دانیہ شاہ

لاہور (قدرت روزنامہ)دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین بہت زیادہ نشہ کرتے تھے، اُن کے ساتھ غیر اخلاقی باتیں کرتے تھے اور گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بےعزتی کرتے تھے۔‘
دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت نے مجھ پر گھٹیا الزام لگائے ہیں، اگر میں اتنی خراب عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی؟ اور اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا، میں عامر لیاقت سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی تھی۔‘عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے۔‘
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔