کے جی ایف 2 کے اداکار موہن جونیجا چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے موہن جونیجا علالت کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موہن جونیجا کناڈا کے ایک نامور اداکار و کامیڈین تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن طویل عرصے سے بیمار تھے جبکہ مسلسل علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ وہ آخری مرتبہ فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں نظر آئے، اسی سیریز کی پہلی فلم یعنی کے جی ایف میں بھی انہوں نے کام کیا۔
سوشل میڈیا پر کے جی ایف کے پروڈکشن ہاؤس نے موہن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹوئٹر پر اس پیغام میں پروڈکشن ہاؤس نے کے جی ایف: چیپٹر 2 میں موہن کے اسکرین گریب کو شیئر کیا اور موہن کے اہلِ خانہ سے ان موت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔


موہن جونیجا نے کناڈا کے ساتھ ساتھ، تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔