شوگر کے ساتھ موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔۔ امرود کے پتوں سے بننے والی چائے کے فائدے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر موسم میں تحفے کے طور پر اللہ ہم سب کو موسمی پھل سے نوازتے ہیں۔ پھلوں کے فوائد سے تو ہم سب ہی واقف ہوتے ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اکثر پھلوں کے چھلکوں، گھٹلیں یہاں تک کہ پتوں میں بھی رب نے ہمارے لئے صحت کا خزانہ رکھا ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک پھل امرود بھی ہے جو ذائقے میں تو لاجواب ہے ہی لیکن اس درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی ہمیں کئی فائدے دیتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ چائے کیسے بنتی ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔
چائے بنانے کا طریقہ
امرود کے پتوں کی چائے عام گرین ٹی کی طرح بنتی ہے۔ پہلے اس کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پانی نتھار لیں پھر دیگچی میں پانی کے ساتھ 7,8 پتے ڈال کر ابال لیں اور چولہا بند کردیں۔ تھوڑی دیر ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چھان لیں۔ چاہیں تو اس چائے میں ذائقے کے لئے تھوڑا شہد ملا لیں۔ لیجیے مزیدار اور خوشبو والی امرود کے پتوں کی چائے تیار ہے۔
ایکنی کم کرتی ہے
جن نوجوانوں کو ایکنی کی شکایت ہوتی ہے یہ چائے ان کے لئے فائدہ مند ہے کیوں کہ امرود کے پتوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو دانوں کے اندر بننے والے پیپ کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی میں واضح کمی آتی ہے۔
وزن کم کرتی ہے
اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو امرود کی چائے اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس میں موجود معدنیات جسم میں کومپلیکیٹڈ اکاربز کو چینی میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے اسی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے. جسم کے میٹابولزم کو تیز رکھتی ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں بڑھتی