مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ، ایک شخص گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر شیئر کی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔
پی ٹی آئی پشاور نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے، کارکن کی گرفتاری پر تحریک انصاف پشاور کی جانب سے احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔پارٹی کا کنوینئر پشاور عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے کارکن کو فوری رہا کیا جائے۔