فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر نے کیا بتایا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر اسد رسول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں . اسد رسول ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فرح بی بی پر عائد الزامات سراسر لغو، بے بنیاد اور جھوٹے ہیں .


ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے، فرح خان کے 30 جون 2018 تک اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ روپے تھی .
اسد رسول ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانونی طور پر اگر کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا جواب دیں گے . ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کی حد تک جواب دہ ہوں، سیاسی جواب نہیں دے سکتا .

. .

متعلقہ خبریں