ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟ ریحام خان نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عید الفطر گزرنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے 190.34 روپے پر پہنچ چکاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آئیں اور تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ نے شرح سود میں اضافہ کیا جس کے کا اثر دنیا بھر کی مارکیٹ پر پڑا۔ ہماری معیشت پہلے سے بہت خراب اور ہمارا روپیہ بہت کمزور تھا جس کی وجہ سے ہم پر اس کا اثر زیادہ ہو رہا ہے۔“