انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/8VBiZa7IhW
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 13, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر 200 کا ہونے جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے ، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔