کنگنا رناوت مہیش بابو کے حق میں بول پڑیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تیلگو سینما کے اداکار مہیش بابو کے بیان پر اُن کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی نئی فلم ’دھاکڑ‘ کی پروموشن کے دوران اُن سے مہیش بابو کے بیان پر سوال کیا گیا۔
کنگنا رناوت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’مہیش بابو نے بالکل ٹھیک کہا ہے، بالی ووڈ واقعی میں مہیش بابو جیسے فنکاروں کو کاسٹ کرنے کے قابل نہیں، اُن کی شہرت، اخراجات کو برداشت نہیں کر سکتا کیوں تیلگو فلم انڈسٹری، بالی ووڈ سے کئی گنا زیادہ شہرت کی حامل ہے، مہیش بابو جیسے فنکاروں ہی نے تیلگو انڈسٹری کو بھارت کی سب سے بڑی فلم کی انڈسٹری بنایا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہمیں بھارت میں بولی جانے والی ہر زبان کا احترام کرنا چاہیے، بالی ووڈ کے کئی ہدایتکاروں نے مہیش بابو کی فلموں پر ہی فلمیں بنا کر شہرت حاصل کی ہے۔
کنگنا رناوت کا بھارتی زبانوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’مہاراشٹر جانے والے غیر مراٹھی بولنے والے کو مراٹھی اور شمالی بالی ووڈ جانے والے ہندی نہ بولنے والوں کو ہندی سیکھنی چاہیے، ہمیں اپنی زبانوں کی قدر کرنی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار مہیش بابو کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ مجھ جیسے فنکار کو برداشت نہیں کر سکت ، میں تیلگو کے علاوہ کسی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا چاہتا، میرا دھیان صرف تیلگو فلموں پر ہے۔‘