مریم نواز ایک بار پھر اپنے کپڑوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر اپنی خوش لباسی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر مریم نواز کی صوابی جلسے سے لی گئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ان تصاویر کے وائرل ہونے کی وجہ سیاست نہیں بلکہ مریم نواز کا جلسے میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا جوڑا ہے۔
جلسے میں مریم نواز جو خوبصورت جوڑا پہنے نظر آرہی ہیں وہ کوئی معمولی جوڑا نہیں بلکہ مشہور پاکستانی فیشن برانڈ آغانور کا ہے۔اس بات کی نشاند ہی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود ایک پیج’فیشن ٹاک بائے اریبہ‘ کی جانب سے کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


مریم نواز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر پر صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین ہمیشہ کی طرح مریم نواز کی خوش لباسی کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی مسائل کی وجہ سے مریم نواز کے مہنگے برانڈز کے کپڑے پہننے پر خوب تنقید کی بارش کی جارہی ہے۔