معیشت / کاروباری دنیا

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے بعد 193 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 193 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہاہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 10 روپے سے زائد تک مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں