میں اب سنگل ہوں ،فریال محمود کاانکشاف
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کی ناموراداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیاہے کہ وہ اب سنگل ہیں۔فریال محمود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گلوکار احمد جہانزیب کے ہمراہ شرکت کی جس کاایک چھوٹاساکلپ انسٹاگرام پروائرل ہورہاہے۔
اداکارہ اس میں اس بات کااعتراف کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ اب سنگل ہیں۔میزبان احسن خان نے سوال کرتے ہوئے فریال سے ان ہی کے انداز میں پوچھاکہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کونہیں بتاناچاہتی کیونکہ یہ میراذاتی مسئلہ ہے ،فریال نے احسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیاکہ بالکل یہ سچ ہے ،میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتااس موضوع پرکسی قسم کی گفتگوہونی چاہیے۔