نیو کراچی: PPP رہنما فاطمہ مسافر کا قتل، مقدمہ درج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) PS124 خواتین ونگ کی سابقہ صدر فاطمہ مسافر کو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نیو کراچی میں فائرنگ کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق عہدے دار فاطمہ مسافر کو قتل کردیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبۂ خواتین کراچی کی رہنما فاطمہ مسافر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ مسافر پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابلِ معافی جرم ہے۔