مسلم لیگ(ن) کا شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) نے شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار دینے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان لیگی رہنما عطاتارڑ نے عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔لیگی رہنمائوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کیس میں پاکستان کو اربوںروپے کا نقصان پہنچانے اور شہبازشریف پر لگائے گئے الزامات پر منہ کی کھانے کے بعد سے شہزاد اکبر کہیں نظر نہیں آرہے ۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بات کرے تو پرچہ کٹ جاتا ہے، نیب اور وزیراعظم سن لیں، شہباز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے، جس کیس کی ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے، نیب اس کی تحقیق کرچکا،شہزاد اکبر کہاں ہیں، لگتا ہمیںاشتہار گمشدگی دینا پڑے گا،