عبدالقادر بلوچ کا پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی ہے۔عبدالقادر بلوچ چند ماہ قبل سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرچکے ہیں۔