بلوچستان: پولیس کی کارروائی، رہنما اے این پی کے قتل میں ملوث 5 اغوا کار ہلاک
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین کے علاقے سرخاب میں پولیس نے کارروائی اے این پی کے رہنماکے اغواء اورقتل میں ملوث 5 اغوا کار ہلاک کر دیئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان پولیس کے مطابق اے این پی بلوچستان کے مرکزی رہنما ملک عبیداللہ خان کاسئ جنکو 26 جون کو انکے آبائی علاقے کلی کتیر کچلاک سے مسلح افراد نے اغوا کاروں انکے لواحقین سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔ اور گذشتہ دنوں انکی لاش ضلع پشین کے علاقے سرانان سے برآمد ہوئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس اہم کیس کی سائنٹیفک انداز میں تحقیق کے بعد ایک اغوا کار جمعہ گل کو گرفتار کرلیا اور انکی نشاندہی پر آج ضلع پشین کے پولیس تھانے صدر میں آپریشن پر انکے اغوا میں ملوث 5 اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ جسمیں 2 سب مشین گنز ،2 پستول، اور 3 ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا ۔جبکہ ہلاک اغواء کاروں کی بھی شناخت ہوگئی۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔