فیروزوالا : کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹس، افغان شناختی کارڈ برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی فورس نے فیروزوالا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور افغان شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ فیروز والا کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موجود ہیں، دہشتگردوں نے سیکورٹی اداروں کے افسران اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی تیاری کر رکھی تھی ۔مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت احسان اللہ ، نعمت اللہ اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔