اپنے دماغ کا علاج کروائیں ۔۔ اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت کے روزانہ ویڈیوز شیئر کرنے پر سخت تنقید کر دی، دیکھیے
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی میڈیا کی ایک مشہور شخصیت جسے ہم سب عامر لیاقت حسین کے نام سے جانتے ہیں۔ انہوں نے جو پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کیں ہیں۔ ان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے مشی خان نے کہا ہے کہ عامر لیاقت صاحب آپ کیا روز کیمرہ چلا کر اپنی خراب سی اداکاری شروع کر دیتے ہیں اور روتے رہتے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے بیرون ملک جانا تھا تو جائیں، اگر ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر ٹکٹ کا انتظام کر دیتے ہیں اور وہاں جا کر آرام کریں، اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔ یہی نہیں انہوں نے عامر لیاقت کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے آپ نے جو جنید جمشید مرحوم کی والدہ کیلئے شو میں کہا وہ میں نے سنا تھا۔ میں تب ہی حیران تھی کہ انہوں نے کہہ کیا دیا ہے؟
لیکن جنید جمشید تو شریف آدمی تھے جنہوں نے بس یہی کہا کہ میں اور میری پوری فیملی کی ان الفاظ سے بہت دل آزاری ہوئی ہے مگر یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ اگر یہی الفاظ آپ نے میرے لیے استعمال کیے ہوتے تو میں آپ کی ایسی کی تیسی کر دیتی۔