رمشا خان بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر برہم ہو گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ مجھے انوشکا کا ہم شکل نہ کہا جائے ، مجھے یہ بات پسند نہیں ، مجھے انوشکا شرما نہیں رمشا خان بننا ہے۔
رمشا خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے رمشا خان کے نام سے ہی جانے جانا اور پہچان بنانا پسند ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


اس سے قبل بھی رمشا خان نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انوشکا کا ہم شکل قرار دیئے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انوشکا شرما خوبصورت ہیں لیکن برائے مہربانی ان سے میرا موازنہ کرنا بند کریں۔

سوشل میڈیا پر بھی رمشا خان کی ایک ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی فلم اے دل ہے مشکل کا گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood)


رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رمشا کی اس ویڈیو اور تصویر پر مداح تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔